4 اپریل، 2023، 2:36 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85073602
T T
0 Persons

لیبلز

شام پر صیہونی حکومت کا حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے: مخبر

تہران، ارنا –سنیئر نائب ایرانی صدر نے  صیہونی حکومت کے شامی سرزمین پر حالیہ حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ اس غاصب حکومت کے اندرونی زوال کی علامت ہے۔

یہ بات محمد مخبر نے آج بروز منگل مدافع حرم کے شہداء میلاد حیدری اور مقداد مہقانی کی تشییع جنازہ میں شرکت کے موقع پر کہی۔

انہوں نے ان شہیدوں کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے صبر، ایثار کو سراہتے ہوئے ان شہداء کے راستے کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

مخبر نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور دوسرے ملک کی سرزمین پر حملہ کرنے کو اس غاصب حکومت کی اندرونی تباہی کی علامت قرار دیا۔

میلاد حیدری" اور "مقداد مہقانی" شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دو فوجی مشیر تھے جو چند روز قبل شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .